ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : الیکٹرک میٹر پر آسمانی بجلی گرنے سے گھر میں لگی آگ

منگلورو : الیکٹرک میٹر پر آسمانی بجلی گرنے سے گھر میں لگی آگ

Wed, 31 May 2023 13:37:11    S.O. News Service

منگلورو ،31 / مئی (ایس او نیوز) پڈوپانمبور گرام پنچایت حدود میں آسمان میں کڑکنے والی بجلی براہ راست الیکٹرک میٹر پر گرنے کی وجہ سے بھاسکر دیواڈیگا نامی شخص کے گھر کے ایک حصے میں آگ لگی جس کی وجہ سے گھریلو ساز و سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ میٹر پر بجلی گرنے کے ساتھ الیکٹرک شارٹ سرکیوٹ ہوا اور اس کی وجہ سے آگ گھر کی چھت کا ایک حصہ اور بہت سارا گھریلو سامان جل کر بھسم ہوگیا ۔ مقامی لوگوں کی فوری مداخلت کی وجہ سے آگ پر قابو پایا جا سکا اور مزید نقصان ہونے سے رہ گیا ۔ 
 


Share: